حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : آل انڈیا مسلم فرنٹ کے زیر اہتمام 8 ستمبر کو بعد مغرب اردو گھر مغل پورہ میں زیر صدارت جناب محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ صدر آل انڈیا مسلم فرنٹ بینک کا سود اور مسلمان پر جلسہ عام مقرر ہے ۔ قرات کلام پاک قاری عبدالحمید جب کہ نعت شریف ڈاکٹر سلیم عابدی پیش کریں گے ۔ مقررین میں مفتی محمد رضی الدین مسعود ، مولانا ضیا عرفان حسامی ، شیعہ عالم دین جناب سید شان حیدر ، مہدوی عالم دین جناب سید بدر الدجیٰ ، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ، ڈاکٹر نادر المسدوسی ، جناب عثمان الہاجری صدر دکن پروٹیکشن سوسائٹی ، جناب عزیز پاشاہ سابق ایم پی مخاطب کریں گے ۔ کنوینرجلسہ جناب غلام محمد جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم فرنٹ ہیں ۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔ خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام رکھا گیا ہے ۔۔