کابل ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق بندوق برداروں نے ایک پولیس عہدیدار کو اُس وقت گولی مارکر ہلاک کردیا جب اُنھوں نے جانچ پڑتال کرنے کیلئے اُن کی کار اور موٹر سائیکلوں کو روکا جس میں دھماکو اشیاء لدی ہوئی تھیں۔ صوبائی پولیس سربراہ جنرل فضل احمد شیرزاو نے بتایا کہ گاڑیاں باٹی کوٹ ڈسٹرکٹ میں واقع سرکاری دفاتر کی جانب جارہی تھیں ۔ دوسری طرف پولیس ترجمان حسین نے کہاکہ جب پولیس نے گاڑیوں کو روکا تو جملہ چھ بندوق برداروں نے گولیاں چلانا شروع کردی جس میں تین افراد ہلاک اور سات شہری زخمی ہوگئے۔ حسین نے یہ بھی بتایا کہ کچھ بندوق بردار بھی ہلاک ہوئے ہیں لیکن اُن کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوئی ہے ۔ پولیس نے بعد ازاں دھماکو اشیاء سے لدی گاڑیوں کو ضبط کرلیا ۔