بنجارہ ہلز کی سڑک پر آئیل ، کئی موٹر سائیکلیں حادثہ کا شکار

حیدرآباد۔ 27 مئی (سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں سڑک پر پھیلے ہوئے آئیل پر پھسل کر کئی موٹر سائیکل سوار گر پڑے۔ جی وی کے مال بنجارہ ہلز کے روبرو ایک آئیل ٹینکر سے تیل کے اخراج کے نتیجہ میں کئی موٹر سائیکل سوار حادثہ کا شکار ہوگئے اور انہیں قریبی دواخانہ میں ابتدائی طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا۔ جی ایچ ایم سی کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم نے فوری حرکت میں آتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور متاثرہ سڑک کی حصار بندی کردی اور بیریکیٹس نصب کردیئے۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس کے عملہ نے بھی سڑک پر ریتی ڈالی تاکہ مزید حادثات پیش نہ آئیں۔