بموں کے ذخیرہ والی عمارت دھماکہ کے بعد منہدم

جبلپور ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عمارت جہاں آرڈیننس فیکٹری کھماریا کے دھماکو مادوں کا ذخیرہ کیا گیا تھا، منہدم ہوگئی جبکہ ایک بم آج صبح دھماکہ سے پھٹ پڑا۔ ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے کہا کہ بم دھماکہ کے بعد جو عمارت میں رکھا ہوا تھا، کیونکہ فوج نے اسے مسترد کردیا تھا، پورا گولہ بارود شعلوں کی زد میں آگیا اور زبردست دھماکہ سے پوری عمارت منہدم ہوگئی ۔ جوائنٹ جنرل مینجر ڈیفنس فیکٹری بی بی سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فوج کی جانب سے مسترد کئے ہوئے بم اور دیگر دھماکو مادے یہاں رکھے گئے تھے۔ عمارت میں برقی کنکشن نہیں تھا، ملازمین کا داخلہ بھی محدود تھا۔