حیدرآباد 7 اکٹوبر ( آئی این این ) تلنگانہ اسٹیٹ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی صدر نشین راجیشور تیواری نے تمام بلڈرس اور ڈیولپرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ 30 نومبر تک اتھاریٹی میں رجسٹریشن کروالیں۔ انہوں نے کہا کہ قوانین کے مطابق جو منظوریاں یکم جنوری 2017 کے بعد حاصل کی گئیں اور جن پلاٹس کا رقبہ 500 مربع میٹرس کا ہو یا پھر جن میں 8 سے زیادہ یونٹیں ہوں انہیں اتھاریٹی میں رجسٹریشن کروانا ضروری ہوگا ۔ تیواری نے کہا کہ ڈیولپرس کو منظوری حاصل کئے بغیر اپنے پراجیکٹس کی تشہیر یا مارکٹنگ نہیں کرنی چاہئے ۔