بلوچستان میں نئی سیاسی پارٹی کا اعلان

پشاور ۔ 25مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بلوچستان کے وزیر داخلہ اور نواز لیگ کے منحرف گروپ کے رہنما میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنانے جارہے ہیں۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی میں ن لیگ کے منحرف اور ق لیگ کے اراکین کے گروپ کی جانب سے تین اہداف کے حصول میں کامیابی کے بعد اب آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔