کراچی ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بلوچ شورش پسند گروپ کا ایک کلیدی کمانڈر اور دو اس کے ساتھی آج شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں ہلاک کردیئے گئے۔ بلوچستان کے وزیرداخلہ میر سرفراز بکتی نے ہلاکتوں کی توثیق کی جبکہ فوج نے ضلع کے علاقہ گشت میں تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔