بلند شہر تشدد۔ سکیورٹی میں کمی لیکن چنگرادتی دیہات میں تنائو کی کیفیت

بلند شہر۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہجومی تشدد جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے دو دن بعد چنگرادتی دیہات میں سخت تنائو کا ماحول دیکھاگیا۔ پولیس ایکشن کے ڈرخوف سے گائوں کے سب ہی افراد فرار ہوگئے ہیں اور دو حکومتیں مدارس میں بھی طلباء آج حاضر نہیں ہوئے۔ چنگرادتی پولیس پوسٹ کے قریب راپڈ ایکشن فورس، یو پی پولیس اور بی اے سی کی کمپنیاں تعینات کردی گئیں۔ پولیس پوسٹ جس پر ہر کو ہجوم نے حملہ کردیا تھا وہاں پر بی اے سی کو تعینات کردیا گیا۔ بیرون مہوگائوں واقع جنگل میں چند جانوروں کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے جو چنگراوتی کے قریب ہی واقع ہے ایک ساتھ ہی ہجوم نے تشدد برپا کردیا جس کے نتیجہ میں سمیت کمار، 20 سالہ نوجوان فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔
گائوں کا صدر وجئے کمار نے بیان دیا کہ پولیس کے خوف سے سارا گائوں خالی ہوچکا ہے کیوں کہ تقریباً 50-60 نامعلوم افراد کا ایف آئی آر میں ذکر کیا ہے جس کی وجہ سے عوام فکر مند ہیں۔ اساتذہ کے مطابق سرکاری اسکولوں میں حاضری بہت کم دیکھی گئی۔