حیدرآباد 20 جون (سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے تین علیحدہ واقعات میں تین افراد کی بلندی سے مشتبہ حالت میں گرنے سے موت ہوگئی۔ لنگرحوض، پنجہ گٹہ اور کاچی گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے۔ لنگرحوض پولیس کے مطابق 52 سالہ شخص سریندر جو دومل گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ لنگرحوض پولیس کے مطابق یہ شخص فلیکس لگارہا تھا کہ برقی شاک کے سبب بلندی سے نیچے گر کر فوت ہوگیا۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 38 سالہ وینکنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، کاچی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا، 16 جون کے دن یہ شخص اپارٹمنٹ کی چھت پر موجود واٹر ٹینک کی جانچ کررہا تھا کہ بلندی سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 28 سالہ وویک یادو ہوٹل میں کام کرتا تھا اور اسی ہوٹل میں رہتا تھا۔ یہ شخص لفٹ میں گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔