بلراج ساہنی کے ساتھ کام کرنا یادگار رہا : ہیمامالنی

ممبئی ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : بالی ووڈ ایکٹریس و بی جے پی ایم پی ہیمامالنی نے کل ایم ایس ستھیو کی 1974 میں ریلیز ہوئی فلم ’’ گرم ہوا ‘‘ کے خصوصی شو میں شرکت کے بعد کہا کہ آنجہانی بلراج ساہنی کی اداکاری دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ اداکاری کررہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے کردار میں زندگی کی روح پھونک دی ہے ۔ انہیں خوشی ہے کہ فلم دوبارہ ریلیز ہورہی ہے ۔ ہیمامالنی نے کہا کہ انہیں فلم ’’ پرایادھن ‘‘ میں بلراج ساہنی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تھا جو یقینا ایک یادگار ہے ۔ البتہ دھرم جی ( دھرمیندر ) نے ان کے ساتھ کئی فلمیں کی تھیں جن میں سے انہوں نے ( ہیما ) عزت نامی فلم دیکھی ہے اور وہ بھی اس لیے کہ اس زمانے میں جنوبی ہند کی ایک اوراداکارہ یعنی ٹاملناڈو کی سابق وزیر اعلی جیہ للیتا نے بھی ہندی فلموں میں داخلہ لیا تھا ۔۔