بلدی حلقہ اکبر باغ میں امجد اللہ خان کی رائے دہندوں سے ملاقات

حیدرآباد 29 جنوری (پریس نوٹ) بلدی حلقہ اکبر باغ سے مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار جناب امجد اللہ خان خالد سابق کارپوریٹر نے آج سہ پہر 3 بجے تا شام 6 بجے بلدی حلقہ اکبر باغ کے مختلف محلہ جات مسجد امیر فاطمہ سری سائی اپارٹمنٹ، روزی ہائی اسکول، جمعیت القرآن، بی بلاک کوارٹرس، اطراف و اکناف کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے رائے دہندوں سے ملاقات کی۔ مقامی افراد کی کثیر تعداد نے جناب امجد اللہ خان خالد کے پیدل دورہ میں شرکت کرکے انھیں یقین دلایا کہ وہ اپنا ایک ایک ووٹ مجلس بچاؤ تحریک کے حق میں استعمال کریں گے۔ جناب امجد اللہ خان خالد نے رائے دہندوں سے کہاکہ وہ ایسے امیدوار کو کامیاب کریں جو بعد انتخابات بھی ان کے درمیان رہے۔