حیدرآباد /17 اپریل ( آئی این این ) بی جے پی فلور لیڈر ڈاکٹر کے لکشمن نے آج ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں دانستہ طور پر تاخیر کر رہی ہے کیونکہ اسے شکست کا خوف ہے ۔ اسمبلی احاطہ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے لکشمن نے کہا کہ یہ بڑی بدبختی کی بات ہے کہ ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کی ہدایت کے باوجود جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے شیڈول پیش نہیں کیا ہے ۔ان انتخابات کے انعقاد کیلئے مزید وقت و مہلت مانگنا مضحکہ خیز ہے ۔ جی ایچ ایم سی کی میعاد 2 ڈسمبر 2014 کو ختم ہوچکی ہے ۔