بلدی انتخابات میں بی جے پی کو بے نقاب کرنے عاپ کا اعلان

نئی دہلی ۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی آئندہ بلدی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف مستقل طور پر مہم چلاتے ہوئے اس کے کرپشن اور ناقص حکمرانی کو بے نقاب کرے گی اور بلدی انتخابات میں اپنی کامیابی کا اعادہ کرے گی ۔ ریاستی اور ضلعی عاپ کی شاخوں نے ایک اجلاس میں شرکت کی ‘ جس سے عاپ کے عہدیداروں اور دہلی کے کنوینر دلیپ پانڈے نے بلدی انتخابات کی حکمت عملی کے موضوع پر خطاب کیا ۔