حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر اولڈ سٹی انچارج و نائب صدر گریٹر حیدرآباد تلگو دیشم پارٹی جناب علی بن ابراہیم مسقطی نے جناب سید بشیر صدر سنتوش نگر ڈیویژن کے ہمراہ جواہر نگر ، رامچندر نگر ، سنتوش نگر ، چندریا ہاٹ ، عیدی بازار علاقوں کا پیدل دورہ کرتے ہوئے بلدی ، برقی ، آبرسانی محکمہ جات کی ناقص کارکردگی اور عدم توجہ کے سبب عوام کو درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ تقریبا 3 گھنٹوں پر مشتمل دورے کے اختتام پر تلگو دیشم پارٹی آفس بلدی ڈیویژن سنتوش نگر میں پارٹی کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس کو مخاطب کرتے ہوئے علی مسقطی نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کے دور اقتدار میں ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل تمام تر بلدی ، برقی ، آبرسانی سہولتیں مہیا کردی جاتی تھیں ۔ انہوں نے جناب کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ صرف چند دن ماہ رمضان کے لیے باقی رہ گئے ہیں اور وہ سارے شہر میں پائے جانے والے مذکورہ مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے لیے جنگی خطوط پر اقدامات کے لیے بلدی برقی آبرسانی محکمہ جات کو احکامات صادر کرے ۔ اس موقع پر قائدین تلگو دیشم پارٹی محمد عمر خاں سٹی آرگنائزنگ سکریٹری ، محمد عتیق صدر پتھر گٹی ڈیویژن کے علاوہ بلدی ڈیویژن سنتوش نگر کے عہدیداران محمد شوکت نائب صدر ، سیدجہانگیر آرگنائزنگ سکریٹری، مسٹر موہن ، سائیدلو ، ببلو سکریٹری ، شیخ رفیق ، سید دستگیر پبلسٹی سکریٹری ، غلام غوث سکریٹری ، عدنان ، شیخ یونس ، سید اختر ، اشفاق موجود تھے ۔۔