بلدیہ میں 595 کروڑ روپئے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی

حیدرآباد 26 فبروری ( آئی این این ) کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے مطلع کیا کہ جی ایچ ایم سی پراپرٹی ٹیکس ونگ نے تاحال 595 کروڑ روپئے کا ٹیکس وصول کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سرکل 8 کے بابیا نے جی ایچ ایم سی کمشنر کو آج پراپرٹی ٹیکس وصولی پر مشتمل 2.78 کروڑ روپئے کا چیک حوالے کیا ۔ یہ ٹیکس ہاوزنگ بورڈ سے وصول کیا گیا ہے ۔ یہاں مابقی 30 کروڑ روپئے ٹیکس 31 مارچ تک وصول کرلینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے ۔ حالیہ دنوںمیں بلدیہ کی جانب سے جائیداد ٹیکس کی وصولی کیلئے مہم چلائی جا رہی ہے ۔