حیدرآباد 31 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ IV زمرہ کے تحت گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں مخلوعہ بل کلکٹرس اور تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں مخلوعہ بعض جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے ایک حصہ کے طور پر ٹسٹ کا 7 اکٹوبر کو انعقاد عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن شریمتی وانی پرساد نے یہ بات بتائی اور کہاکہ گروپ IV زمرہ کے تمام جائیدادوں کے لئے ایک ہی ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔