حیدرآباد 6 نومبر ( این ایس ایس ) بلدیہ کے محکمہ جات میں اخراجات پر قابو پانے کمشنر بلدیہ ڈاکٹر جناردھن ریڈی نے اپنی ماتحت عملہ سے کہا ہے کہ وہ مرکزی دفتر ‘ زونل دفاتر اور سرکل دفاتر میں موسم سرما کے پیش نظر آئندہ فبروری تک اے سی کا استعمال ترک کردیں۔ کمشنر بلدیہ نے کہا کہ توانائی کی بچت کیلئے آئندہ سال فبروری تک ائر کنڈیشنرس کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ اب سرما کا موسم ہے ۔ اس سلسلہ میں کمشنر بلدیہ نے آج احکام بھی جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ میں اصلاحات لاگو کی جا رہی ہیں اور برقی بل کو کم سے کم کرنے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اخراجات کم کرنے اور توانائی بچانے کیلئے بلدیہ نے ایل ای ڈی بلبس کا استعمال بھی شروع کیا ہے ۔