برمنگھم، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی ہے، اور انھیں نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دی۔ اس ملاقات کے بعد بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہوںنے ملالہ اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ نوبل انعام ملنے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ اور انھوں نے برمنگھم میں ملالہ اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ کچھ وقت گزارا ہے۔