حیدرآباد 30 جنوری ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کے سبکدوش ہونے والے چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ نے آج اس خیال کا اظہار کیا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ دو تلگو ریاستوں میں تقسیم کے مسائل کی یکسوئی کرے ۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ بغیر دارالحکومت کے آندھرا پردیش ریاست ایک بڑا چیلنج ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرشنا راؤ نے کہا کہ 37 سال کے آئی اے ایس کیرئیر سے انہیں بے پناہ اطمینان حاصل ہوا ہے اور انہوں نے کئی حیثیتوں میں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے سیکریٹریٹ میں تلنگانہ کے چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما سے ملاقات کی تھی ۔