حلہ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے جنوب میں واقع الحلہ شہر کے باہر پُرہجوم چیک پوائنٹ پر کار بم دھماکہ ہوا جس میں تقریباً 47 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ بم دھماکہ کے ذریعہ حلہ کے شمال میں واقع چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا اور اس میں 47افراد ہلاک 50 زخمی ہوئے۔ سوشیل میڈیا پر تصاویر میں چیک پوائنٹ کے قریب تباہی کے مناظر دکھائی دے رہے تھے، جہاں سکیورٹی چیکنگ کی بناء کاریں دن کے وقت قطار میں اور ایک دوسرے سے کافی قریب موجود تھیں۔ حلہ ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ تقریباً 11 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔