بغداد بم دھماکوں کی مذمت : سونیا گاندھی

نئی دہلی ۔3جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے بغداد بم دھماکوں کی مذمت کی جس میں 80افراد ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے مہلوکین کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند طاقتوں کو شکست دینے کیلئے ساری دنیا کو متحد ہوجانا چاہیئے ۔ کانگریس پارٹی آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ ہفتہ انسانیت کیلئے انتہائی تکلیف دہ رہا ۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میںبم دھماکوں میں 80 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں یرغمال بحران میں 20 افراد بشمول ایک ہندوستانی خاتون ہلاک ہوگئے ۔