بعض ہندو گروپوں کا رویہ مسلم بنیاد پرستوں کے مماثل : جاوید اختر

کولکتہ ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کہانی نویسوں، موسیقار جاوید اختر نے دعویٰ کیا ہیکہ بعض ہندو گروپ اب مسلم بنیاد پرستوں جیسا رویہ اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1975ء میں ایک مندر میں انہوں نے کامیڈی سین کیا تھا لیکن آج وہ کسی مندر میں ایسا منظر پیش نہیں کرسکتے اور حتیٰ کہ 1975ء میں وہ اس وقت کی عدم رواداری کی سطح کے سبب اس قسم کا منظر کسی مسجد کے قریب پیش نہیں کرسکتے تھے۔