استنبول۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے اعتراف کیا کہ مابعد بغاوت کارروائی کے دوران بعض افراد کی برطرفی نامنصفانہ ہوسکتی ہے۔ فوج کی جانب سے اردغان کو اقتدار سے بیدخل کرنے کی کوشش کے بعد کارروائی میں کئی فوجی عہدیداروں کو برطرف کیا گیا تھا۔
نیوکلیئر معاہدہ سے عام ایرانی کا کوئی فائدہ نہیں : خامنہ ای
تہران ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اعلیٰ ترین قائد آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ اوسط طبقہ کے ایرانی شہریوں کو عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیئر معاہدوں سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا ۔ سرکاری ذرائع ابلاغ نے خامنہ ای کے حوالہ سے خبر دی ہیکہ ایران پر سے تحدیدات کی برخاستگی سے عوام کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔