بضمن طلاق ثلاثہ بل خواتین کا دعائیہ اجتماع

حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( راست ) : بزم خواتین ، عامتہ المسلمین اور تمام مسلم انجمنان خواتین کے زیر اہتمام متحدہ طور پر دعائیہ نشست ( یسین شریف و آیت کریمہ کا ختم) کا انتظام بہ ضمن طلاق ثلاثہ بل و بازیابی بابری مسجد بروز ہفتہ 24 فروری صبح 10-30 بجے سے گارڈن فنکشن ہال روبرو خان لطیف خاں اسٹیٹ فتح میدان باغ عامہ روڈ پر منعقد ہوگا ۔ جس کا مقصد صیہونی طاقتوں کے بڑھتے ہوئے ناپاک عزائم نیست و نابود ہوں ۔ اللہ رب العزت سے پر امید ہیں کہ متحدہ دعائیں قبولیت کا شرف حاصل کرسکیں گی ۔ اراکین بزم خواتین و طالبات سے شرکت کے خواہش مند ہیں ۔۔