بش کے سابق مشیر ٹرمپ کی وجہ سے پارٹی سے مستعفی

واشنگٹن 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جیب بش کی صدارتی انتخابی مہم کے سابق مشیر نے ری پبلکن پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی وجہ سے فلوریڈا کی صورتحال پر ڈونالڈ ٹرمپ کا نکتہ نظر ہے۔ سی این این پر بش کے سابق مشیر براڈشا نے کہاکہ ٹرمپ کو صدر منتخب نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ انھوں نے حلقہ انتخاب فلوریڈا کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ موجودہ انتخابات ایک آزمائش ہیں۔ آئندہ 4 سال کے لئے ہم ٹرمپ کو صدر امریکہ نہیں بناسکتے۔ ہیلاری کلنٹن نے بحیثیت وزیر خارجہ امریکہ کے لئے جو کچھ کیا ہے اُس کے پیش نظر اُنھوں نے صدر امریکہ بنانا چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ ٹرمپ کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اُن کو ایک عورت نے ہی جنم دیا تھا۔