بشارالاسد کے مبینہ جنگی جرائم کی فرانس میں تحقیقات کا آغاز

پیرس 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس نے صدر شام بشارالاسد کے خلاف انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ایک عدالتی ذریعہ نے یہ بات بتائی جبکہ اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں بھی عالمی قائدین نے بشارالاسد کے حشر کے بارے میں کوئی واضح آراء کا اظہار نہیں کیا تھا۔ پیرس کے پراسکیوٹرس نے 15 ستمبر کو بشارالاسد کے مبینہ جرائم کا جن کا اُن کی حکومت نے 2011 ء تا 2013 ء کے درمیان ارتکاب کیا تھا، تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فرانسیسی تحقیقات کی ایک سابق شامی فوجی فوٹو گرافر کی فراہم کردہ ثبوت کی اساس پر ہوگا جس نے 2013 ء میں ملک چھوڑ دیا تھا اور اپنے ساتھ تقریباً 55000 گرافک تصاویر بھی ساتھ لایا تھا۔ دریں اثناء وزیر خارجہ لارینٹ فیابئیس نے کہاکہ کارروئی کرنا فرانس کی ذمہ داری ہے۔

 

ملبورن میں سڑک پر کئی فٹ گہرا گڑھا نمودار
ملبورن 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلوی شہر ملبورن کی مرکزی شاہراہ پر اچانک کئی فٹ گہرا گڑھا نمودار ہو گیا جس نے سڑک کے سہ رخی راستوں کو نگل لیا۔ قدرتی طور پر نمودار ہونیوالا یہ گڑھا کئی فٹ گہرا اور کئی فٹ چوڑا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی خلل پیدا ہو گیا۔ سڑک ے تین راستوں تک پھیلے اس گڑھے سے کسی قسم کا حادثہ تو نہیں ہوا تاہم ا س سے قبل بھی کئی ممالک میں اچانک بننے والے ان گڑھوں میں گاڑیوں اور راہ گیروں کے گرنے کے حادثات پیش آ چکے ہیں۔