بشارالاسد سے مذاکرات داعش کیلئے تحفہ : فرانس

برسلز17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) فرانس نے شامی صدر بشارالاسد سے بحران کے حل کے لیے بات چیت کو سخت گیر جنگجو گروپوں دولت اسلامی عراق و شام (داعش) کے لیے ایک ’’شرمناک تحفہ‘‘ قرار دیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ لورنس فابیئس نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ایک انٹرویو کے ردعمل میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے شامی صدر سے مذاکرات کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ اس انٹرویو میں جان کیری نے کہا تھا کہ ہمیں بالآخر تنازعہ کے خاتمے کے لیے بشارالاسد سے بات چیت کرنا ہو گی لیکن مسٹر لوراں فابیئس نے کہا ہے کہ شامی صدر کے لیے مستقبل میں کوئی کردار داعش کے لیے تحفے کے مترادف ہو گا۔