بس ۔ ٹرک تصادم ، 13 افراد ہلاک

ہوانا ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹرک اور مسافر بس کی ٹکر میں 13 افراد ہلاک اور زائد از 34 افراد زخمی ہگئے۔ یہ حادثہ کیوبا کے مشرقی علاقہ سنٹیاگو ڈی کیوبا صوبہ میں رونما ہوا۔ خبر رساں ایجنسی کیوبانا ڈی نوئشیاس نے یہ اطلاع دی۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔