بس کھیتوں میں اترگئی 44 مسافرین بال بال بچ گئے

حیدرآباد 7اکتوبر(یواین آئی) ریاست آندھراپردیش ضلع پرکاشم کے راجو پالم کے پاس آج آرٹی سی بس حادثہ کا شکارہوگئی۔ چلکالوری پیٹ سے ادنکی جانے والی ادنکی ڈپوکی بس کا اچانک اسٹیرنگ راڈ ٹوٹ پڑا جس کی وجہہ سے بس بے قابو ہوکرکھیتوں میں اترگئی۔ حادثہ کے وقت بس میں 44 مسافر سوار تھے اوریہ تمام کرشماتی طوپرمحفوظ رہ گئے ۔