بس حادثہ کا شکار ، 20 ہلاک

منیلا ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی فلپائن میںکرسمس کے خصوصی دعائیہ اجتماع میں شرکت کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے 20 افراد بس حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اگونامی مستقر میں رونما ہوا جہاں ایک چھوٹی بس جو اس گروپ کو کرسمس کے خصوصی دعائیہ اجتماع میں شرکت کیلئے لے جارہی تھی، ایک بڑی بس سے ٹکرا گئی جس میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں 6 بجے بھی شامل ہیں۔ چھوٹی بس میں سفر کرنے والے دیگر 9 مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جبکہ بڑی بس میں سوار 17 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہاسپٹلس میں شریک کیا گیا ہے۔