تہری۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک روڈ ویز بس کے دریائے گنگا میں گرجانے سے 13 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ گہری ڈسٹرکٹ کے سکنی دھر میں رونما ہوا جس میں حادثہ کے وقت 52 مسافرین سوار تھے ۔ بس دہلی سے گپت کاشی جارہی تھی کہ صبح 6.15 بجے کے قریب حادثہ پیش آیا ۔ ا یس ایس پی جان میاں کھنڈوری نے بتایا کہ نو نعشیں نکلی جاچکی ہیں جبکہ زخمی افراد کی تعداد 31 ہے جنہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔