بساؤ میں کشیدگی کے بعد دوسرے دن بھی 144 نافذ

جھجھنوں، 3 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں ضلع جھجھنوں کے بساؤ قصبے میں ہفتہ کو بارہ وفات کے جلوس کے تنازع کے بعددونوں فریقوں میں کشیدہ صورت حال کے بعد دفعہ 144 آج بھی لاگو ہے اگرچہ قصبے میں امن وامان ہے .کل جلوس کے دوران تنازعہ ہونے پر دو ٹریکٹروں کو آگ لگا دی گئی. بعد میں صورتحال کو کنٹرول میں کرنے کے لئے ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے غور وخوض کے بعد دفعہ 144 لگا دی تھی. دراصل مختلف تنظیموں سے وابستہ لوگوں نے بغیر اجازت بارہ وفات کا جلوس نکالنے کا الزام لگاتے ہوئے سب سے بڑے بازار کو بند کروا کر احتجاج م کیاتھا۔