بریلی، 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) خواتین یوں تو ہر شعبہ میں اپنی شناخت بنا رہی ہیں لیکن اترپردیش کے بریلی جنکشن پر ٹرینوں کی آپریٹنگ کی ذمہ داری سب سے پہلے ایک خاتون اسٹیشن ماسٹر کے حوالے کی گئی ہے ۔ریلوے ذرائع کے مطابق بریلی کالج کی طالبہ رہ چکی اسٹیشن ماسٹر شلپی کے بھائی موہت سنگھ ریلوے میں اسسٹنٹ لوکو پائلٹ ہیں۔ والد وجے سنگھ راج مستری کا کام کرتے ہیں۔ نئی اسٹیشن ماسٹر شلپی کا کہنا ہے کہ انسان کے لئے کوئی بھی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا،بچپن سے ہی اس نے محنت سے جی نہیں چرایا۔ گھر کی حالت بہت اچھی نہیں تھی، لیکن انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور پیسے کی کمی نہیں ہونے دی۔