بیجنگ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج کہا کہ 6.9 شدت کا زلزلہ جو وسط نومبر میں تبت میں آیا تھا، دریائے برہم پترا کے پانی کی آلودگی کی وجہ تھا جس کی وجہ سے ہندوستان میں بے چینی پیدا ہوگئی۔ دریں اثناء چین نے اُمید ظاہر کی کہ ہندوستان اور پاکستان اپنے اختلافات دُور کرنے کیلئے مذاکرات اور مشاورت کریں گے اور تمام تنازعات کی پرامن یکسوئی کریں گے۔ چین نے خط قبضہ پر کشیدگی دور کرنے کیلئے دونوں ممالک سے علاقائی امن و استحکام کی خاطر صبر و تحمل اختیار کرنے کی اپیل کی ۔