برہموس میزائیل کا کامیاب تجربہ

بالاسور ؍ نئی دہلی ۔ 16 جولائی۔ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے تیز رفتار ترین سوپر سونک کروز میزائیل برہموس کا آج اڈیشہ کے بالاسور فوجی اڈہ سے کامیاب تجربہ کیا گیا ۔ وزارت دفاع نے کہا کہ خودکار موبائیل لاؤنچر کے ذریعہ اس میزائیل کو داغا گیا جو میزائیل کی مدت میں توسیع کے ایک پروگرام کا حصہ تھا ۔ اس تجربہ کے بعد برہموس میزائیل فوجی اسلحہ کے ذخیرہ میں شامل کرلیا گیا ۔ یہ میزائیل ہندوستانی حکمت عملی کا اثاثہ ہے جو چین اور پاکستان کے کسی خطرہ کی صورت میں موثر جواب دیتے ہوئے اپنے ملک کو تحفظ فراہم کرسکتا ہے ۔ وزارت دفاع نے کہا کہ بالاسور مربوط تجرباتی رینج سے آج صبح 10:17 پر کامیابی کے ساتھ داغا گیا ۔ وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ برہموس ہندوستان کا آزمودہ اور کامیاب ترین میزائیل ہے ۔