برہان وانی کی برسی کے موقع پر کشمیر میں زائد فورس تعینات

نئی دہلی ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حزب العسکریت پسند کمانڈر برہان وانی کی پہلی برسی سے قبل جموں کشمیر میں زائد از 21 ہزار اضافی مرکزی نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ امرناتھ یاترا کی سیکوریٹی کیلئے بھی یہ نیم فوجی دستے چوکس رہیں گے۔ مرکزی معتمد داخلہ راجیو مہارشی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی کی پہلی برسی اور امرناتھ یاترا کے دوران وادی کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے ہم نے 214 کمپنیاں روانہ کی ہیں۔ مرکزی نیم فوجی دستوں کی ایک کمپنی میں 100 جوان ہوتے ہیں۔ یہ فورسیس ریاستی پولیس فورس اور پہلے سے ہی تعینات فوج کے علاوہ ہوگی۔ جموں کشمیر کے 4 اضلاع پلوامہ، کلگام، شوپیان اور اننت ناگ میں چوکسی اختیار کی گئی ہے۔ حزب المجاہدین کے عسکریت پسند کو گذشتہ سال 8 جولائی کو انکاؤنٹر کے ذریعہ ہلاک کیا گیا تھا۔

میگھالیہ کی پارٹی صدارتی انتخاب سے غیرحاضر رہیگی
شیلانگ ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ کی ہل اسٹیٹ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ این ڈی اے کے نامزد امیدوار مسلم دشمن ہونے کی وجہ سے صدارتی انتخاب سے غیرحاضر رہے گی۔ اس پارٹی نے کہا کہ کانگریس بھی برسوں سے ناکام حکمرانی چلا رہی تھی۔ پارٹی کے 60 رکنی ایوان میں 4 ارکان اسمبلی ہیں۔