برکینا فاسو کے صدر آخرکار مستعفی فوجی سربراہ نے انتظام سنبھال لیا

واگاڈوگو، یکم نومبر(سیاست ڈاٹ کام) شدید حکومت مخالف مظاہروں کے بعد برکینا فاسو کے صدر بلیس کومپاؤرے نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ 27 برس تک برسر اقتدار رہنے والے کومپاؤرے کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وہ صدر کے عہدہ سے الگ ہو چکے ہیں اور آئندہ نوے دنوں کے اندر اندر الیکشن کرائے جائیں گے۔ ملکی فوج کے سربراہ جنرل ہنورے ترورے نے کہا کہ صدر کے مستعفی ہونے کے بعد آئینی تقاضوں کے تحت انہوں نے سربراہ ملک کا منصب سنبھال لیا ہے۔ کومپاؤرے کی طرف سے استعفی دینے کے بعد دارالحکومت واگاڈوگو میں لوگوں نے خوشیاں منائیں۔