اواگادوگو۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر خارجہ مشیل کافانڈو کو برکینافاسو کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ خاص کمیٹی نے کیا جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں اور آرمی کے نمائندے شامل ہیں۔ 72 سالہ کافانڈو نومبر 2015ء کے صدارتی چناؤ تک صدر ہوں گے۔ وہ1998ء تا 2011ء اقوام متحدہ میں سفیر تھے اور 1981-82ء وزیر خارجہ رہے۔ برکینا فاسو میں احتجاجی مظاہرے تب شروع ہوئے تھے جب آئینی ترمیم سے متعلق انکشاف ہوا کہ 1987ء میں حکومت پر قابض صدر بلیس کمپاؤرے کو 2015ء کے چناؤ میں حصہ لینے کا حق دیا جا سکتا تھا۔