برکس کا فوجی ، سیاسی اتحاد کا منصوبہ نہیں

اوفا۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برکس کا ملٹری اور سیاسی اتحاد تشکیل دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ، روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے آج یہ بات کہی جو ظاہری طور پر مغرب کے اندیشوں کو دور کرنے کی کوشش ہے ۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ برازیل ، روس، ہندوستان ، چین اور جنوبی آفریقہ کا گروپ جن کے مشترک کلیدی مفادات ہیں ، وہ چاہتا ہے کہ عالمی مالیاتی نظم میں تبدیلی لائی جائے جس کا موجودہ طور پر امریکی ڈالر پر کافی انحصار ہے۔ پوٹین نے پانچ قومی گروپ کی یہاں چوٹی کانفرنس سے قبل جس میں وزیراعظم نریندر مودی اور رکن ممالک کے قائدین شرکت کریں گے ،کہا کہ ہمارے برکس ملٹری اور سیاسی اتحاد کی تشکیل کے منصوبے نہیں ہیں۔ پوٹین کے ریمارکس کا پس منظر یہ ہے کہ ماسکو کی یوکرین بحران پر مغرب کے ساتھ تلخ تعطل کی صورتحال جاری ہے۔