بھوپال ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برکس کے وزرائے سیاحت کا اجلاس شہرہ آفاق مندروں کے شہر کھجوراہو میں یکم ؍ ستمبر سے دو روزہ طویل چوٹی کانفرنس کی شکل میں منعقد ہوگاجس میں ہندوستان، برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقہ کے وزرائے سیاحت شرکت کریں گے اور سیاحت سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پہلے دن کے مقالوں میں ہندوستان کی وزارت سیاحت کی مہم اتولیہ بھارت مہم کے موضوع پر مدھیہ پردیش، یوپی، راجستھان اور بہار کی جانب سے پیش کئے جائیں گے۔ دوسرے دن ہندوستانی سفر تجارت کے موضوع پر مقالے پیش کئے جائیں گے۔