برکس ملکوں کے درمیان تعاون معاہدہ پر دستخط

نئی دہلی ۔ 25اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے دواوں اور طبی آلات کے شعبے میں برکس ملکوں کے میڈیکل ریگولیٹری ایجنسیوں کے درمیان تعاون کے ایک معاہدہ پر دستخط کرنے کی آج اجازت دے دی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس معاہدہ سے انسانوں کے استعمال میں آنے والے طبی مصنوعات کی تجارت میں یکسانیت آئے گی اور ا س سے چین، روس، جنوبی افریقہ اور برازیل کو ہندوستان میں تیار مختلف دواوں اور دیگر طبی مصنوعات کے ایکسپورٹ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔کابینہ نے ساوو ٹوم اور پرنسپی کے ساتھ ادویاتی پودوں کی کھیتی کرنے ، ہومیو پیتھی اور روایتی طریقہ علاج کے شعبے میں تعاون کرنے کے معاہدہ کو بھی منظوری دے دی ہے ۔ میٹنگ میں ہندوستان اور عالمی صحت تنظیم کے درمیان عوامی صحت کے شعبے میں تعاون کے ایک معاہدہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ معاہدہ پر 13 مارچ کو دستخط کئے گئے تھے ۔