برٹش کونسل و برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن حیدرآباد کا مباحثہ

6 اکٹوبر کو مادھا پور میں مقرر ، نوجوان حصہ لینے کے اہل
حیدرآباد ۔ /23 ستمبر (سیاست نیوز) برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن حیدرآباد اور برٹش کونسل کی شراکت داری سے ایک عظیم الشان مباحثے کے مقابلہ کا /6 اکٹوبر کو مادھاپور سائبر آباد  میں ’’گریٹ ڈیبیٹ‘‘ کے عنوان سے انعقاد عمل میں آئے گا ۔  23 سال سے کم عمر کے نوجوان اس مقابلے میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے ۔ ہر کالج سے دو نوجوانوں پر مشتمل ایک ٹیم اس مقابلہ میں شرکت کی اہل ہوگی ۔ اس مقابلے میں شرکت کے خواہشمند امیدوار  /6 اکٹوبر کو صبح 9.30 بجے سے قبل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ٹکنالوجی مادھا پور پر اپنی شراکت کا اندراج کرائیں ۔  اس مقابلے کے عنوان کا ایک دن قبل اعلان کیا جائے گا ۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کی جانب سے اسی قسم کے مقابلے کا انعقاد نئی دہلی ، کولکتہ ، چندی گڑھ ، چینائی ، تروینڈرم ، ممبئی ، احمد آباد اور جئے پور میں بھی عمل میں لایا جائے گا ۔ ان مقابلوں میں کامیاب ہونے  والے امیدوار جنوری 2016 ء میں منعقد ہونے والے گرانڈ فائنل مقابلے میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے اور ججس کا پیانل ٹیموں کو منتخب کرے گا ۔ خواہشمند افراد اس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے /30 ستمبر سے قبل ای میل آئی ڈی nalini.raghuraman@fco.gov.uk پر تفصیلات روانہ کریں ۔ جیتنے والی ٹیم کو برطانیہ کے ایک ہفتہ کا مفت سفر بطور انعام دیا جائے گا۔ گزشتہ سال بٹس پلانی حیدرآباد کیمپس کی ٹیم کامیاب ہونے پر سفر کا موقع فراہم کیا گیا تھا ۔