برونڈی میں مخالف حکومت مظاہرے

بوجمبورا ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برونڈی میں حکومت مخالف مظاہرین نے آج بھی دارالحکومت بوجمبورا میں احتجاج کیا۔ نیوز ایجنسیوں نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ان مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی لیکن وہ کچھ دیر بعد پھر جمع ہو گئے۔ یہ مظاہرین صدر پیئر اینکورون زیزا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔