بروسلز۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بروسلز ایرپورٹ نے کہا کہ مسافروں کی پروازوں کیلئے ایرپورٹ کل دیر گئے تک بند رہے گا کیونکہ گذشتہ ہفتہ یہاں پر حملے ہوچکے ہیں اور ایرپورٹ کی دوبارہ جزوی کشادگی سے پہلے مزید جانچ کی جانا ضروری ہے۔ جانچ کے نتیجوں کا جائزہ لیا جائے گا اور کل دوپہر دیر گئے تک ایرپورٹ سے کوئی پرواز نہ تو روانہ ہوسکے گی اور نہ کوئی بلجیم آنے والی پرواز یہاں اتر سکے گی۔