برلاسائنس سنٹر پر مریخ مشن منگلیان پر اسکائی شو کا آغاز

حیدرآباد ۔ یکم ؍نومبر (سیاست نیوز) بی ایم برلا سائنس سنٹر حیدرآباد میں اس کے پلانیٹریم پر مریخ مشن منگلیان کے اسکائی شورفضائی مظاہرہ کا اہتمام کررہا ہے۔ شو ڈائرکٹر بی ایم برلا سائنس سنٹر ڈاکٹر پی جی سدھارتھ نے بتایا کہ ہندوستان کو مریخ مشن کیلئے اسرو سائنسدانوں پر فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی خلاء بازوں کی جانب سے نشاندہی کردہ انسانی زندگی کے نشانات بعدازاں غلط ثابت ہوئے جبکہ 24 ستمبر کو اسرو سائنسدانوں نے مریخ مشن منگلیان کی کامیابی سے تکمیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ 45 منٹ پر مشتمل اسکائی شو بچوں اور بڑوں کیلئے یکساں دلچسپی کا باعث ہوگا۔