حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سرکل تھری چارمینار کے بموجب یکم نومبر کو این ایم گوڑہ یو جی سی ، پرانی حویلی اور چوک برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر این ایم گوڑہ یو جی سی فیڈر کے تحت آنے والے علاقے جات جیسے تیجسونی نگر کالونی ، عطا پور ، سی بی آئی ٹی این کالونی ، سومی ریڈی نگر ، ویکر سیکشن نگر ، واسو ریڈی نگر میں صبح 10 تا ایک بجے دن جب کہ پرانی حویلی فیڈر کے تحت آنے والے علاقے جات جیسے چھتہ بازار ، پرانی حویلی ، زہرا نگر ، دارالشفاء ، میر عالم منڈی میں صبح 10-30 تا 1-30 بجے دن اور چوک فیڈر کے تحت آنے والے علاقے جات جیسے چوک ، بنڈی کا اڈا ، مٹی کا شیر ، چیلہ پورہ ، گھانسی بازار ، موتی بیگم مسجد و دیگر اطراف واکناف کے علاقوں میں دوپہر 2 تا 6 بجے شام برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔