حیدرآباد /22 فروری ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف اور کنچن باغ حدود میں پیش آئے برقی شاک کے دو علحدہ واقعات میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 28 سالہ عبدالیامین جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ رائیل کالونی میں رہتا تھا 17 فروری کے دن یہ نوجوان علاقہ میں واقع مسجد کے قریب پینٹ کر رہا تھا اس دوران لوہے کی سیڑھی کو منتقل کرنے کے دوران یا مین برقی ہائی ٹینشن تاروں کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 28 سالہ سید احمد جو شاہین نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ نوجوان پی او پی کا کام کرتا تھا اور 19 فروری کے دن پی او پی کام کیلئے گوا تیار کرنے کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر سید احمد شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔