پسماندہ خاندان کو مزید پانچ ایل ای ڈی بلبس تقسیم کرنے کا پروگرام
حیدرآباد ۔ /27 مارچ ( این ایس ایس ) برقی بچت کیلئے ایک اور بڑی تبدیلی میں حکومت آندھراپردیش نے ہر ایس سی / ایس ٹی / بی سی فیملی کو مزید پانچ ایل ای ڈی بلبس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے معیار زندگی میں بہتری پیدا اور ان کے برقی بلز میں قابل لحاظ رقم کی بچت ہو سکے۔ یہ پانچ بلبس 10 روپئے فی بلب کی شرح پر دستیاب بنائے جائیں گے اور ان بلبس کی قیمت کی باقی رقم کو ریاستی حکومت ایس سی / ایس ٹی سب پلان فنڈس اور بی سیز کیلئے دستیاب دیگر ویلفیر فنڈس سے برداشت کرے گی ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے جنہوں نے برقی بچت کے ثمرات کو عام صارفین تک پہنچانے پر زور دیا ہے ، پرنسپال سکریٹری ، انرجی اجئے جین کو ہدایت دی کہ اس پروگرام پر عمل درآمد کرنے کیلئے اصول و قواعد بنائے جائیں ۔ اس کے علاوہ LED بلب کی تقسیم کے 100 فیصد کوریج کو حاصل کیا جائے ۔