برقعہ پوش بندوق برداروں کا افغان پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ

کابل ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ دارالحکومت کابل کے قریب پہاڑی علاقے میں پولیس کے ایک احاطے کو خودکش بمباروں نے نشانہ بنایا جس میں کم از کم ایک افسر ہلاک ہو گیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق تین خودکش حملہ آوروں نے برقعے پہن رکھے تھے اور اُنھوں نے صوربی ضلع میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے پر کار بم دھماکے کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔ یہ عسکریت پسندوں کو جوابی فائرنگ میں ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک دیگر باب الداخلے پر خودکش حملے میں مارا گیا۔ طالبان نے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ افغانستان میں طالبان شدت پسندوں کی کارروائیوں میں ایک بار پھر تیزی ایسے وقت دیکھنے میں آئی ہے جب ملک میں رواں سال صدارتی انتخابات ہونا ہیں نیز اس سال کے اواخر میں غیر ملکی افواج نے بھی انخلا کا اعلان کر رکھا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ شدت پسند بہت سے علاقوں پر اپنا قبضہ بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

خانگی آنکھ کنٹراکٹ کا علم ہونے کی تردید
لندن ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوز آف دی ورلڈ کے سابق ایڈیٹر ریبیکا گروپس نے کہا کہ انہیں ایسے کسی خانگی تحقیقات کنندہ کے بارے میں علم نہیں ہے جس نے ان کے روزنامہ کا کنٹراکٹ لیا تھا اور وائس میلس میں دخل اندازی کی تھی۔ وہ روپرٹ مردوخ کے بند ہوجانے والے سنڈے ایڈیشن کی سابق ایڈیٹر ہیں۔