نئی دہلی ۔ /27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج 10 فوجیوں کی جموں و کشمیر کے گریز سیکٹر میں برف کا تودا کھسک نے سے دب کر ہلاک ہوجانے پر اظہار رنج و غم کیا ۔ انہوں نے جنرل راوت کو تعزیتی مکتوب تحریر کرتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ مہلوک فوجیوں کے خاندانوں تک ان کی تعزیت پہونچا دیں ۔ برف کے تودے گرنے سے گریز سیکٹر میں کل 14 فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔ برف کے دو تودے مختلف اوقات میں گریز سیکٹر کے دو مقامات پر گرے تھے ۔